ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اٹل بہاری کے خراج عقیدت تجویز کی مخالفت کرنے والے ایم آئی ایم کے کارپوریٹ گرفتار 

اٹل بہاری کے خراج عقیدت تجویز کی مخالفت کرنے والے ایم آئی ایم کے کارپوریٹ گرفتار 

Sat, 18 Aug 2018 22:35:55    S.O. News Service

ممبئی،18؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پر پیش خراج عقیدت کی تجویز کی مخالفت کرنے والے ایم آئی ایم کارپوریٹر سید متین کو مقامی پولس نے ہفتہ کو گرفتارکر لیا ہے ۔ اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے ۔

اطلاع کے مطابق اٹل جی کے انتقال کے بعد اورنگ آباد میونسپل کارپویشن میں خراج عقیدت پیشکئے جانے کیلئے خصوصی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اس خصوصی اجلاس میں اٹل جی کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کی تجویز کا زور دا ر مخالفت ایم آئی ایم کے کارپوریٹر سید متین نے کیا تھا ۔ اس لئے اجلاس کے دوران زبر دست تنازعہ ہو گیا اور بی جے پی کے کارپوریٹروں نے سید متین کے زبر دست پٹائی کر دی۔جس کا ویڈیو بھی خوب وائر ل ہوا ۔ اس سلسلے میں پولس میں اس معاملے کی شکایت بی جے پی لیڈروں نے درج کرائی تھی ۔

اس کے بعد ایم آٗی ایم کارکنان نے بی جے پی لیڈروں کی گاڑی کی توڑ پھوڑ بھی کی تھی ۔ جمعہ کی دیر رات شام تک یہاں بی جے پی اور ایم آئی ایم کارکنان کے درمیان تنازعہ چل رہاتھا۔ مقامی پولس نے ہفتہ کو صبح بی جے پی لیڈروں کی توڑ پھوڑ اور اٹل جی کی تجویز کی مخالفت وغیرہ معاملوں کے تحت کارپوریٹر سید متین کوگرفتارکیاہے۔
 


Share: